ہر آدمی کو اپنی زندگی میں کافی مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کے حل کے لیے اسے محنت کرنا پڑتی ہے اس طرح ہر نئے آنے والے کو بہت سے ان ہی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے سابقہ لوگوں کو نبرد آزما ہونا پڑا تھا اس موقع پر اگر نئے آنے والے افراد اپنی ان مشکلات میں دوسروں کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں تو ان کے وقت اور محنت کی کافی بچت ہوسکتی اس لیے ایک زیادہ کامیاب آدمی وہی ہوگا جو دوسروں کے تجربات سے فائدہ اٹھائے یہ اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب انہیں استفادہ کا موقع فراہم کیا جائے جو کہ اجر عظیم اور صدقہ جاریہ ہوگا اور اس کا انہیں تادیر اجر ملتا رہے گا کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے
 ”الدال علی الخیر کفاعلہ“ کسی کی اچھے کام میں راہنمائی کرنا اس نیک کام کے کرنے کے برابر اجر ملے گا
 اس طرح ایک آدمی اپنی نیکیوں کا اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک ایسا اکاؤنٹ کھول سکتا ہے جس میں تا قیامت اس کی راہنمائی سے مستفید ہونے والوں کے نیک اعمال کی بدولت اعمال صالحہ تسلسل کے ساتھ جمع ہوتے رہیں گے جو اس کی زندگی میں خود کی کمائی گئی نیکیوں سے سے کروڑوں اربوں گنا بھی زیادہ ہوسکتی ہیں اس لیے وہ لوگ اتہائی خوش نصیب ہوں گے جو مخلوق خدا کی بہتری کے کوئی ایسے مفید اور رفاہ عامہ کے کام شروع کر دیتے ہیں جو ان کے مرنے کے بعد بھی لوگوں کو مستفید کرت رہتے ہیں اس بلاگ میں دور حاضر و مستقبل کے مسائل اور امورسے متعلق اسلامي تعليمات کي آسان اور سادہ انداز ميں تشریح ارو وضاحت کا سلسلہ شروع کیا ہے اللہ تعالی اسے میرے اور تمام امت کے لیے مفید اور نافع بنائے آمین یا رب العالمین